
مریم نواز لاہور کے کس تاریخی حلقے سے الیکشن لڑینگی اور پی ٹی آئی مقابلے میں کس دبنگ خاتون کو میدان میں اتاررہی ہے
لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل تقریباََ مکمل ہوچکاہے۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہورکے حلقے این ایک سو پچیس سے الیکشن لڑینگی جس کے لیے انہوں نے کاغذاتِ نامزدگی بھی حاصل کرلیے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے ان کے مقابلے میں بیگم کلثوم نوازاور نوازشریف کیخلاف الیکشن لڑنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہی ان کے مقابلے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔