Buy website traffic cheap

این اے 131

مسلم لیگ ن این اے 131، 124 لاہورمیں کن امیدواروں کو میدان میں لارہی ہے، سیاسی پنڈتوں کے تمام دعوے غلط ثابت

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے کاغذت نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذت نامزدگی اپنے نمائندے کے ذریعے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو این اے 131 سے 600 ووٹوں سے شکست دی تھی تاہم وہ مجموعی طور پر ملک کے پانچ حلقوں سے کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے میانوالی کی نشست برقرار رکھتے ہوئے باقی سیٹیں چھوڑی دیں تھیں جن میں این اے 131 بھی شامل تھی جس پر اب ضمنی انتخاب ہونے جارہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی لاہورسے حمزہ شہبازکی چھوڑی ہوئی نشست پرضمنی انتخاب لڑیں گے۔نواز شریف کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نےعام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی،حمزہ شہباز نے صوبائی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی جبکہ این اے 124کی نشست چھوڑ دی تھی، سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیں اور انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو این اے 124سے الیکشن لڑنے کا کہا تھا جبکہ گزشتہ روز سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی این اے 124سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔