Buy website traffic cheap


مسلم لیگ (ن) کو الیکشن سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا

مسلم لیگ (ن) کو الیکشن سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا……………ذرائع کے مطابق سینیٹر ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف کے کھلاڑی بننے کو تیار ہوگئے۔ ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ہیں اور زلفی بخاری نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت پر آمادہ کرلیا ہے۔ ظفر علی شاہ 5 جولائی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

—————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تحت جونےئر و سینئر انٹرن شپ پروگرامز کا انعقاد ٹیکس کلچر میں تبدیلی کا موثر ترین ذریعہ ثابت ہوگا،نگران صوبائی وزیر خزانہ سید ضیاء حیدر رضوی
ؒ ٓلاہور÷÷÷÷ نگران صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سید ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تحت جونےئر و سینئر انٹرن شپ پروگرامز کا انعقاد ٹیکس کلچر میں تبدیلی کا موثر ترین ذریعہ ثابت ہوگا۔ ان پروگرامز کے تحت نہ صرف طالبعلم ٹیکس وصولیوں کے پیچیدہ نظام سے آگاہی حاصل کر کے متعلقہ شعبوں میں آموزش کے عمل کو بہتر بنائیں گے بلکہ اپنے والدین ، عزیز و اقارب اور سوسائٹی کوحکومتی نظام میں ٹیکس اور ٹیکس دہندگان کی ضرورت و اہمیت سے بھی آگاہ کر یں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جونےئر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید حسن عسکری یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کایہ جاننا بہت ضروری ہے کہ حکومت ٹیکس کیوں لیتی ہے اور ان کے ٹیکس کا پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے ۔ کیونکہ یہ جاننے کے بعد کہ ٹیکس کی اس رقم سے لاکھوں غریب والدین کے بچے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کر تے ہیں اور کڑوڑوں نادار مریض علاج کی سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں کوئی شہری ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں برتے گا ۔صوبائی وزیر نے محصولات کو چیریٹی کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے انٹرن شپ کے لیے منتخب ہونے والے طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول کی سطح پر پنجاب ریونیو اتھارٹی جیسے ادارے کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام کے لیے منتخب ہونا ، پالیسی میکرز کے ساتھ بیٹھ کر سیکھنا اور اُنھیں اپنی آراء سے آگاہ کرنا ایک بہترین موقع ہے جو ہر طالبعلم کو میسر نہیں اس لیے اس سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں ۔ اُنھوں نے نوجوانوں کو کو تاکید کی کہ وہ ٹیکس کی ادئیگی کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری کو ملکی ترقی اورغربت کے خاتمے کے لیے سوشل ورک سمجھ کر انجام دیں اور خود کو رضا کار تصور کریں۔ چےئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبائی وزیر کو انٹرن شپ پروگرام کے مندرجات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سینئر انٹرن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعدبہت سے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انھیں بھی انٹرن شپ کروائی جائے ۔ جو پی آر اے کے لیے انتہائی خوش آئند تھا۔ اس مقصد کے لیے شہر کے بڑے سرکاری و نجی اداروں سے 800طالبعلموں کی درخواستیں موصول ہو ئیں جن میں سے ابتدائی طور پر 50طالبعلموں کو موقع فراہم کیا جا رہا ہے جن میں سے 25طالبعلم پہلے سیشن میں جبکہ 25 دوسرے سیشن میں حصہ لیں گے۔ طالبعلموں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ کورس 15دن کے دلچسپ سیشن پر محیط ہو گا جن میں ابتدائی تربیت کے بعد انٹرنز کو فیلڈ سروے، رجسٹرڈ کمپنیوں کی مانیٹرنگ اور کورٹس میں سیشن ججز کے ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اے کے ساتھ کی گئی یہ انٹرن شپ مستقبل میں ان بچوں کے لیے درست فیلڈ کے انتخاب میں معاون ثابت ہو گی۔ چےئرمین نے صوبائی وزیر انٹرن شپ سمیت پی آر اے کے دیگر پروگرامز کی آؤٹ پٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا اس 30جون کو مالی سال کے اختتام تک پی آر اے 109ارب محصولات کی مد میں اکٹھا کر چکا ہے جو پچھلے سال کی نسبت 36فیصد زیادہ ہے۔ صوبائی وزیر نے پروگرام کے انعقاد پر پی آر اے کی ٹیم کو مبارکبادپیش کی اور ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی بصیرت کو خصوصی طور پر سراہا۔