Buy website traffic cheap

شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آج کراچی سے الیکشن مہم کا آغازکرینگے، ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف الیکشن مہم کے آغازکے لیے شہرِ قائد پہنچ گئے ہیں۔ مہم کے پہلے روز وہ تاجروں اور صنعت کاروں کی دعوت پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرینگے۔ بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسہ سے خطاب بھی ان کے پہلے روزکے شیڈول میں شامل ہے۔ دورے کے دوسرے روز وہ لیاری اور ضلع ملیر کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے دوہزارتیرہ کے الیکشن میں ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا جو ہم پوراکردیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہی کراچی میں امن لائی۔