Buy website traffic cheap

منت نور

مشہورگانے “لونگ الائچی” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی گلوکارہ منت نور کی پاکستان آمد کی تیاریاں

لاہور(ویب ڈیسک): مشہور گیت لونگ الائچی سے شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی گلوکارہ منت نور پاکستان میں اپنی آوازکاجادوجگائیں گی۔ بتایاگیا کہ نامور اداکارہ زارا اکبرنے بطور پروموٹر رافع انٹرپرائزر کے تحت انکے ساتھ معاہدہ کرلیاہے وہ لاہورکے مقامی ہال میں میگا میوزیکل شو کا انعقاد کریں گی جس میں منت نورکے علاوہ ایک اوربھارتی فنکاردبیرسنگھ بھی پرفارم کرینگے۔چندروزقبل زارا اکبرنے لندن میں ایک میوزیکل شوکااہتمام کیاجس میں مذکورہ دونوں بھارتی فنکاروں نے پرفارم کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔زارااکبرکاکہناتھا شو میں ہزاروں کی تعدادمیں شائقین نے شرکت کی اور میرا شو بہت کامیاب رہا ،اب میں نے اسی ٹیم کولیکرپاکستان میں شوکرنے کامنصوبہ بنایاہے اس سلسلے میں منت نورکیساتھ میرامعاہدہ ہوچکاہے۔میں لاہورمیں شوکے انتظامات مکمل کرنے کے بعدشوکی تاریخ اور مقام کااعلان کروں گی۔ انہوں نے کہا بھارتی فنکاروں نے پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے اوروہ یہاں بخوشی اپنی پرفارمنس پیش کرنے کو تیار ہیں۔