Buy website traffic cheap

شلپاسیٹھی

معروف اداکارشلپاسیٹھی کو مسلمانوں کے مقدس مہینے کی توہین مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور(ویب ڈیسک): افطار پارٹی کے دوران گانا بجانے پر بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے انہیں رمضان اور افطار کا احترام کرنے کا درس دے دیا۔حال ہی میں شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی چند خواتین دوستوں کے ہمراہ ایک افطار پارٹی میں شریک ہیں۔اس موقع پر دیگر اشیا کے ساتھ شلپا اور ان کی فرینڈز’’افلاطون‘‘ نامی سویٹ ڈش بھی کھاتی نظر آئیں اور اسی دوران پس منظر میں اکشے کمار کی فلم ’’افلاطون‘‘ کا گانا بجنا شروع ہوگیا، جس پر اداکارہ اور ان کی فرینڈز جھومنے لگیں۔اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی لوگوں نے شلپا شیٹھی کو کھری کھری سنانا شروع کر دیں۔ ایک صارف نے کہا شلپا شیٹھی، نہایت معذرت کے ساتھ، لیکن آپ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔