Buy website traffic cheap


معروف سابق وکٹ کیپر معین خان بھی سلمان بٹ اور کامران اکمل کے حمایتی بن گئے، اہم مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کو بہتر رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے معاملے پر کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ انہوں نے ملک و قوم کی کئی سال تک خدمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ روایت رہی ہے کہ جب کھلاڑی اپنے اختتامی دور میں داخل ہوتے ہیں تو ان کو وہ عزت نہیں ملتی جو ملنا چاہئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ ایسے کھلاڑی جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی خدمت کی۔ انہیں کھیل کو خیر باد کہنے کے بعد کوئی بہتر ملازمت فراہم کردی جائے۔ معین خان کے مطابق ایسے کھلاڑی جن کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہورہی ہے ، ان کیلئے جامع پالیسی بنانا چاہئے تاکہ وہ تناؤ کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان کھلاڑی ہی پلان کا حصہ ہیں تو تجربہ کار کھلاڑیوں کا کیا ہو گا۔ متوازن اسکواڈ کی تشکیل ہونا چاہئے کیونکہ تجربہ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ معین خان کا مزید کہنا تھا کہ طویل القامت فاسٹ بالر محمد عرفان نے کیریبین پریمیئرلیگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ا ور انہیں مستقبل کے پلان میں شامل رکھنا چاہئے کیونکہ ورلڈ کپ میں انگلش کنڈیشنز میں وہ بہت زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔