
معروف لکھاری نے خان صاحب کی تبدیلی کا بھانڈا پھوڑ دیا
معروف لکھاری ابن نیاز نے سوشل میڈیا پر اپنی آپ بیتی سُنا کر تحریک انصاف کے زیراہتمام صوبے کے پی کے میںتبدیلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، فیس بُک پر اپنے سٹیٹس میںلکھتے ہیں کہ
”کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ.. ایمرجنسی موجود ہے لیکن الٹرا ساؤنڈ کی سہولت نہیں اگر ہے تو خراب.
بیٹے کو اچانک قے ہوئی تو قریب کوئی ڈسٹ بن موجود نہیں تھا. اچانک تھی، فرش پر ہو گئی. اٹینڈنٹ لڑپڑے کہ کہیں اور جا کر کرتا. بندہ کرے تو کیا کرے. واش روم کے سینک پر لے گئے تو وہں بدبو اتنی کہ کھڑا نہ ہوا جائے.. صفائی والے کو کہا کہ قے والی جگہ صاف کر دے. وہ تین منٹ بعد آیا..
بیٹے کا خون کا سی پی ٹیسٹ اور یورین آر ای ٹیسٹ کرایا. ان کی رسید دیکھیں. کوئی ثابت کر دے کہ یہ اس ہسپتال کی ہے.
یہ میرے ساتھ نہیں، ہر بار ہر مریض کے ساتھ یہی حال ہے.
یہ ہے خان صاحب کی پانچ سالہ کارکردگی کا ایک ثبوت”
واضح رہے کہ معروف لکھاری ابن نیاز نے اپنے سٹیٹس کے ساتھ بلڈ سی پی کی رسید کو بھی اٹیچ کیا ہے،دلچسپ بات تو یہ ہے کہ رسید سے بالکل بھی یہ تاثر نہیں ملتا ہے کہ یہ کسی سرکاری ہسپتال کی ہے، سٹیٹس شیئر کرتے ہی پوسٹ پر دلچسپ بحث کا آغاز ہو گیا ہے اکثریت تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کی پانچ سالہ کارکردگی پر کھُل کر تنقید کر رہی ہے