Buy website traffic cheap

شعیب ملک

معروف پاکستان آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا منفرد اعزاز حاصل کرکے پہلے کھلاڑی بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنیوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کر کے یہ کارنامہ انجام دیا اور شاہد آفریدی کا زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 99 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ محمد حفیظ زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے عمر اکمل کے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، عمر اکمل نے 82 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ حفیظ نے 83 میچز مکمل کر لئے ہیں۔