Buy website traffic cheap

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں شہید نوجوان کی لاش کی بھارتی فوج کی جانب سے بے حرمتی ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

لاہور(ویب ڈیسک): قبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر آنے والی ایک نئی تصویر اور ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت سے نکل کر درندگی کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسکرول انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر 13 ستمبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک جاں بحق کشمیری کو زنجیروں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کشمیر کے علاقے سوپور اور جموں کے علاقے ککڑیال کے جنگلات میں بھارتی فورسز سے مقابلے کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔