Buy website traffic cheap

مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاﺅنی پر کشمیریوں کا حملہ

مقبوضہ کشمیر(ویب‌ڈیسک)بھارتی فوج کی 50راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر ایک حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا. تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں بھارتی فوج کی چھاﺅنی پر کشمیری مجاہدین کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے. بھارتی فوجیوں کی جوابی فائرنگ میں ایک نوجوان شہید ہوگیا جس کی شناخت بلال احمد گنائی کے طورپر ہوئی ہے اور وہ پیشے سے ایک ڈرائیور تھا۔ بلال احمد گزشتہ رات ضلع کے علاقے کاکہ پورہ میںبھارتی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی ہواتھا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اس سے پہلے علاقے میں بھارتی فوج کی 50راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر ایک حملہ ہوا تھاجس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیاتھا۔