Buy website traffic cheap

بیروزگار

ملازمین کو اگر بیروزگار کیا گیا تو بڑا احتجاج ہوگا

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ذریعے اگر ملازمین کو فارغ کیا گیا تو حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا. تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کے ساتھ کرتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔