Buy website traffic cheap

ملالہ یوسفزئی

ملالہ یوسفزئی پر بننے والی فلم منظر عام پر آگئی

ممبئی (ویب‌ڈیسک)‌ بھارتی فلم ساز امجد خان نے ملالہ یوسفزئی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاقے سوات میں ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں‌ طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں‌ تھیں لیکن پھر بھی ملالہ کا حوصلہ کم نہ ہوا اور لڑکیوں کی تعلیم اور امن کیلئے آواز بلند کرتی رہیں.
ملالہ یوسفزئی پر بننے والی اس فلم میں اداکارہ ریم شیخ ، اداکار اتل کلکرنی بھی شامل ہیں.