Buy website traffic cheap

ڈرون

ملا فضل اﷲ کی ڈرون حملے میں ہلاکت،خبر نے کھلبلی مچادی

کابل (ویب‌ڈیسک) افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہے ہیں. تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ حملے میں پانچ افراد مارے گئے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق افغان حکومت نے کردی ہے. واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک دفعہ اس کے مرنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں لیکن وہ زندہ تھے.