Buy website traffic cheap

ڈیم فنڈز

ملتان: خاکروب کا ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈز میں دینے کا عہد

لاہور(ویب ڈیسک): ملتان میں اقلیتی برادری بھی ڈیم کی فنڈریزنگ میں پیش پیش ہے۔ ملتان میں مسیحی خاکروب نے ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نجی شاپنگ مال میں صفائی کرنے والے سیموئیل مسیح کے جذبہ نے ڈیمز کی تعمیر میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا،کم تنخواہ کے باوجود سمیوئیل مسیح اپنی تنخواہ میں سے ہر ماہ تین سو روپے ڈیم فنڈ میں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ڈیمز نہیں بن جاتے میں اپنی تنخواہ میں سے ایسے ہی چندہ دیتا رہوں گا۔ سیموئیل مسیح نے شہریوں سے اپیل کی کہ یہ موقع بار بار نہیں ملنے والا اس لیے ڈیمز کی تعمیر کے لیے ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔