Buy website traffic cheap

موبائیل سروس

ملک بھر میں نو محرم کے جلوس، متعدد شہروں میں ڈبل سواری اور موبائیل سروس بندکردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): ملک کے طول و عرض میں نویں محرم الحرام کے سلسلے میں آج جلوس برآمد ہونگے . سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بڑے شہروں میں ڈبل سواری اور موبائیل سروس بند کردی گئی ہے. 9 محرم کے سب سے بڑے جلوس کراچی، لاہور اور پشاور سے برآمد ہونگے. جلوسوں کے گزرنے کے راستے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور جگہ جگہ پر پولیس اور رینجرزکے اہلکاراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں. موبائل سروس اور موٹرسائیکل پر ڈبل پر پابند دو روز تک جاری رہے گئی. اس کے علاوہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے افغانستان اور ایران کیساتھ بارڈرز کوبھی بند کردیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچاجاسکے.