Buy website traffic cheap

شوکت بسرا

ملک پر پانچ مرتبہ حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی کو انتخابات سے پہلے بڑی خفت کا سامنا، پنجاب سے مطلوبہ امیدوارہی نہ ڈھونڈسکی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان پر پانچ مرتبہ حکومت کرنیوالی پاکستان پیپلزپارٹی کاٹکٹ کبھی کامیابی کی علامت سمجھاجاتاتھااور لوگوں کا ماننا تھاکہ پی پی پی اگر کھمبے کو بھی ٹکٹ دے تو اسے ووٹ ملتے ہیں لیکن اب اپنی انتہائی ناقص پرفارمنس اور کرپشن کی ہوشربا داستانوں کی وجہ سے صرف ایک علاقائی جماعت بن کر رہ گئی جس کا اثرورسوخ بس اندرونِ سندھ تک محدود ہوگیا ہے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کے ایک سو اڑتالیس حلقے ہیں لیکن پی پی پی کو صرف ترانوے امیدوارمل سکے اور یہ بھی انتہائی غیر معروف شخصیات ہیں جن کے جیتنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں پی پی پی نے ایک سو تیرہ ٹکٹ جاری کیے تھے جس میں سے ایک سو گیارہ ہارگئے تھے۔