Buy website traffic cheap

صدارتی انتخاب

ملک کے 13ویں صدرکے انتخاب کے لیے پولنگ شروع، تین مضبوط ترین امیدوارآمنے سامنے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کے کے 13ویں صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیاہے ،قومی اسمبلی میں سب سے پہلاووٹ پیر فضل علی شاہ، پی کے پی میں نگہت اورکزئی اور پنجاب اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ علیم خان نے کاسٹ کیا،پولنگ کا عمل شام چار بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدار تی امیدوار عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سرانجام دینگے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر پریذائڈنگ افسران پول ووٹ کی تفصیلات کا اعلان کریں گے اور حتمی نتیجے کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خود کریں گے۔ جیتنے والے امیدوار سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کا حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدر پاکستان کی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بھی ہوتاہے ۔