Buy website traffic cheap

فریال تالپور

منی لانڈرنگ کیس: آئی ایف اے کا سابق صدرآصف علی ذرداری اور ان کی ہمشیرہ کے گردگھیرا تنگ، چوتھی بارطلب

لاہور: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کرتے ہوئے پیرصبح 11 بجے جعلی اکاونٹس کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے عدالت میں موقف اپنایاکہ آصف زرداری اورفریال تالپور 3 بارپہلے پیش نہیں ہوئے ،جس پر بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کرتے ہوئے پیرصبح 11 بجے جعلی اکاونٹس کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورفریال تالپور اس بارپیش نہ ہوئے توسپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہوں گے جبکہ  ایف آئی اے 28 اگست کوعدالت میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی کی بینکنگ عدالت نے 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی جب کہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے پہلے ہی حفاظت ضمانت حاصل کرلی ہے۔