Buy website traffic cheap

بھارتی وزیراعظم نریندرامودی

مودی سرکار مذاکرات سے فرار، پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ

لاہور (یواین پی) بھارت مذاکرات سے مکر گیا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات نہیں ہو گی جبکہ پاکستان سے مذاکرات پر بعد میں غور کیا جائے گا۔بھارت نے نیویارک میں شیڈول پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات سے منہ موڑ لیا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور حکومت پاکستان کی جانب سے برہان وانی کے پوسٹل اسٹمپ جاری ہونے کے بعد یہ ملاقات اب ممکن نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کر لیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی۔بھارتی اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےایک بار پھر ہچکچاہٹ کامظاہرہ کیا گیا، ملاقات سے معذرت پر حیران بھی ہوں اورتعجب بھی ہوا، بھارتی حکام کی جانب سےذہنی ہم آہنگی دکھائی نہیں دے رہی، لگتا ہے بھارت میں آنے والے انتخابات کی تیاری ہو رہی ہے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خط کے ذریعے بھارت کو مثبت جواب دیا تھا، کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت کے ذریعےہی نکالا جاسکتا ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
لاہور(یواین پی)قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سوموار تک شدید بارشوں کا امکان ہے،متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ بھارت سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ دریائے ستلج اور دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں 200 ملی میٹر بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ان دریاو¿ں میں سیلاب کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال ڈویڑن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔