Buy website traffic cheap


موسلا دھار بارش .. نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

موسلا دھار بارش .. نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا………….لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کے باعث ریواز گارڈن میں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ریواز گارڈن چوکی کے ڈرائیور امانت اور رضاکار شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔

——————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

ہم 70سالوں سے مختلف مہم چلارہے ہیں مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرپارہے،کمشنرندیم ارشاد کیانی
کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ ہم 70سالوں سے مختلف مہم چلارہے ہیں مگر خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرپارہے۔ تعلیم کا شعبہ کسی بھی ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں یہ شعبہ تیزی سے پرائیویٹ سیکٹر میں جارہا ہے۔ سکولوں میں بہترین ماحول ،قابل اساتذہ اور معیاری غیر نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑھا کر عوام کا اعتماد سرکاری سکولوں پر بحال کیاجاسکتا ہے۔ سرکاری سکولوں کی کامیابی کا دارومدار استاد پر ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ کرتے وقت ہمیں اپنی کوتاہیوں اور ان کی کاوشوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنرملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور محکمہ تعلیم کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر 3سے5سال بعد نصاب کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے ایسی کوئی روایت ہمارے ملک میں نہیں ہے۔ اساتذہ کی بھرپور ٹریننگ اور ان کی دور حاضر کے علوم سے دلچسپی نئی نسل کی کامیابی کی کنجی ہے۔ اساتذہ کو کتب بینی کو اپنانا چاہئے اور طلباء میں رٹے سسٹم کو ختم کر کے شعوری اور سمجھ کر یاد کرنے والے علم کو فروغ دینا چاہئے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ ملتان میں شجرکاری کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ جس تیزی سے درجہ حرارت میں تبدیلی رونما ہورہی ہے صرف شجرکاری سے اس مسئلے کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء میں شجرکاری بارے شعور اجاگر کرکے سکول کھلنے کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے۔اجلاس میں تمام سی ای او ز اور ڈی ایم اوز نے کمشنر ملتان کو بریفنگ دی۔