Buy website traffic cheap

عمران خان

میری اور عمران خان کی شادی کب ہوئی اور کتنا عرصہ اس بندھن کو خفیہ رکھا گیا ، ریحام خان کھل کر سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک انٹرویو کے دوران دعوٰ ی کیا ہے کہ خان صاحب نے ہماری شادی کو دوماہ تک چھپاکر جھوٹ بولا جس کی وجہ سے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ پی ٹی آئی میری کتاب سے پریشان کیوں ہے۔ میری کتاب ہے جب مرضی شائع کروں۔ میری شہبازشریف اور مریم نوازسے اس حوالے سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور اعلان کیا کہ من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کاوہ حق رکھتی ہیں اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ اس کا نوٹس لیں۔