Buy website traffic cheap

humera

میوزیکل شو ”تیرے عشق نچایا“میں حمیرا خان ٹائٹل سونگ پر پرفام کرینگی

کراچی(یواین پی )نیوی آڈٹیوریم لکی سٹار صدر کراچی میں مشہور ومعروف میوزیکل شو ”تیرے عشق نچایا“بروز ہفتہ ،اتوار6اور7اکتوبر کو عرصہ 2سال کے بعد ایک بار پھر پیش کیا جارہا ہے جس میں فلمسٹار حمیرا خان ٹائٹل سونگ ”تیرے عشق نچایا“پر پرفارم کرینگی،اس شوکے پروڈیوسر ملک اشرف اور سرپرست اظہر رندھاوا ہے میوزیکل شو ”تیرے عشق نچایا“ تقریباََ13سال سے کراچی میں ہو رہاہے مگر پرڈیوسر کی طبیت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ شو 2سال نہ ہوسکا ،پروڈیوسر ملک اشرف کا کہنا ہے کہ میری طبیت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ2سال نہیں ہو سکا مگر اب پھر یہ شو پیش کرنے جارہا ہو اس شو میں لاہور،ملتان ،بہاولپور،کراچی کی معروف فنکاراپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔