Buy website traffic cheap

بلوچستان

ناصرکھوسہ کے بعد پی ٹی آئی ایک اور ناصر کو نگران وزیراعلیٰ پنجا ب کے لیے میدان میں لے آئی ، کیا اس نام میں عمران خان کی بیگم کے روحانی عملیا ت کا کوئی اثرہے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف نے سابق سینئر بیوروکریٹ اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ناصر کھوسہ کی بطورنگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی پر یوٹرن مارنے کے بعد اب سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ ناصر درانی اور معروف ادیب ، تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری کا نام نگران وزیراعلیٰ پنجا ب کے لیے تجویز کردیاہے۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کو نگران وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے نامزد کیا ہے۔ ناصردرانی کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین متجسس ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ پی ٹی آئی ناصر نامی اشخاص کو نامزد کررہی ہے اور سوچ رہے ہیں کہ کیا اس کے پیچھے میں عمران خان کی بیگم بشرٰی بی بی کے روحانی عملیات کا کوئی اثر ہے۔