Buy website traffic cheap


نقیب اللہ قتل کیس، کیا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش جاری ہے؟ اہم خبر

نقیب اللہ قتل کیس، کیا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش جاری ہے؟ اہم خبر،،،،،،،،،،،،،،،،نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو مبینہ طور پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پی ملیر منیر احمد شیخ کو خط لکھا جس میں نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کرنے والے سیف الرحمان کو مبینہ دھمکیاں ملنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

وجرانوالہ، شہر کے تمام اہم شاہراؤں اور ڈمپنگ پوائنٹس کو مکمل طور پر کلےئر کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنا کر دم لیں گے چند روز میں شہر کے تمام اہم شاہراؤں اور ڈمپنگ پوائنٹس کو مکمل طور پر کلےئر کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں شہریوں کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے وہ بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی عملہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ مل جل کر مشترکہ اشتراک عمل سے شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا ماحول بنانے تک ڈے اینڈ نائٹ (گرینڈ آپریشن )جاری رہے گا ، جب تک شہر کو صاف ستھرا نہیں بنایا جاتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے ملازمین اور افسران اتوار کے روز بھی کام جاری رکھیں گے ۔سب رجسٹرار ذوالفقار احمد بھون، ویسٹ مینجمنٹ کے افسران ،سینٹری انسپکٹر ثاقب ریاض بٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے دھلے چوک،کھوتا پُلی گرجاکھ روڈ،ڈمپنگ پوائنٹ نزد سستا ماڈل بازار،عبداللہ سروس سٹیشن ،کے ٹی ماڈل سکول کشمیر روڈ ،فرید روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ شہر کو کوڑے سے پاک بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے تک گرینڈ صفائی آپریشن جاری رہے گا اس ضمن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ عملہ اور افسران کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی اور ہدایت کی کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے دلجمعی سے کام لینا ہو گا تا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور کوڑے سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے جی ڈبلیو ایم سی ورکشاپ کے عملہ اور آپریشن کے کام کو سراہا اور کہا کہ اسی جذبے کے تحت کام جاری رکھیں ۔