Buy website traffic cheap

جنرل

نواجوان خود سوچیں کہ وہ پاکستان کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟، آرمی چیف نے اہم پیغام دیدیا

راولپنڈی (ویب‌ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواجوانوں سے بیان میں کہا ہے کہ وہ خود سوچیں کہ اپنے ملک پاکستان کیلئے کا کرسکتے ہیں. آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین اور معروف یونیورسٹی ہے، کوئٹہ کے بعد نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس پورے پاکستان میں ہیں جب کہ نسٹ اعلیٰ معیار کے انجینئرز اور اسکالر تیار کررہی ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بہتری کے لیے کوشاں ہیں، نوجوان اپنے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اور نوجوان خود سے سوال کریں کہ وہ اپنے ملک کے لیے کیاکرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبا کو مبارکباد
لاہور (یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیںاور مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود محنت کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل اور درخشاں ستارے ہیں اور ہم سب کوان پر فخر ہے۔ان طلبا و طالبات نے اپنی محنت، قابلیت اور صلاحیت کے ذریعے اپنا اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پوزیشن حاصل کرنےوالے طلبا و طالبات کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔