Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف اور مریم نوازکا فوری وطن واپسی اور تحریک چلانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلے بعد اپنا ردِعمل دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہنا تھاکہ میں فوری طورپر پاکستان واپس آرہاہوں اور جیل میں رہ کر ووٹ کو عزت دوکی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا. جب تک ووٹ کو عزت اور حقِ حکمرانی نہیں‌ملتی میں اپنی جدوجہد جاری رکھونگا. مجھے سزاکرپشن اور قومی خزانے کو لوٹنے پر نہیں‌دی گئی بلکہ سترسالہ تاریخ کا رخ موڑنے پر دی گئی ہے آج کے فیصلے میں‌ میرے خلاف کوئی جرم نہیں بتایا گیا. پچیس جولائی کو عوام ووٹ کے ذریعے زنجیریں توڑدینگی.