Buy website traffic cheap

کارکنان

نوازشریف اور مریم نوازکے کل لندن روانگی کے امکان کیساتھ ہی ایئرپورٹ پر گرفتارکرنے کی خبریں گردش کرنے لگیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکا کل اپنی والدہ کی عیادت کے لیے لندن روانگی کا امکان ہے۔ مریم نوازآج این اے ایک ستائیس سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے آئیں تو انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو بتایا کہ کل نو بجے ان کی فلائٹ ہے تو وہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے پیش نہیں ہوسکیں گیں۔ اس پر ریٹرننگ آفیسر نے انہیں استثنٰی دیکر وکیل کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔ یادرہے کہ اس قبل معروف بین الاقوامی میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکو ایئرپورٹ پر گرفتارکیا جاسکتاہے۔ وزارتِ داخلہ بھی آج دونوں رہنماؤں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کے متعلق بھی فیصلہ کریگی۔