Buy website traffic cheap

مریم نواز

نوازشریف اور مریم نوازکو جیل میں کس طرح کے اخبارات دیے جارہے ہیں، مریم نوازنےچونکادینے والاانکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے انکشاف کیاہے کہ ان کو جیل میں اخبار کاٹ کردیا جاتاہے اور جو اخبار ان تک پہنچتاہے اس میں خبریں ایڈیٹ کی ہوتی ہیں ، اس لئے مجھے پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی ۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ مریم نواز نے کہاکہ میرے پاس اس بارے میں اطلاعات نہیں ہیں کہ پارٹی کیا کررہی ہے ، کوئی احتجاج ہور ہا ہے یا نہیں۔ اس سوال پر کہ کیا آپ اخبار نہیں دیکھتیں؟ تو مریم نواز نے کہا کہ مجھے جو اخبار ملتا ہے وہ کٹا ہوا ہوتا ہے اور اس میں بہت سے خبریں ایڈیٹ کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این آر او کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ اگر عدالتیں آزاد ہوتیں تو جتنے ثبوت ہم نے دیئے ہیں ہم آزاد ہوجاتے ۔ عدالت کے فیصلے میں بتایا ہی نہیں گیا کہ ہماری آمد کتنی ہے تو پھر عدالت کیسے بتا سکتی ہے کہ ہمارے اثاثے آمدن سے زائد ہیں؟