Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف پیرول کی درخواست پر دستخط کیوں نہیں کرناچاہتے تھے، شہبازشریف نے حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اہلیہ کی وفات پر نوازشریف بہت دکھی ہیں، مریم نواز رو رہی تھیں انہیں دلاسہ دیا ہے۔ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کئے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والوں کو زیب نہیں دیتیں۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی نے 109سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں مگر ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم سے درخواست ہے وہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف انتہائی زیادہ دکھی تھے میں ان کے ساتھ رہا مریم نواز بھی وہاں تھی۔وہ بھی والدہ کو یاد کر کے رو رہی تھیں۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ پیرول پر دستخط نہیں کرینگے تو پھر میں نے دسٖتخط کر دیئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ دلیری اور قوت ارادی کے ساتھ سیاسی حالات کا مقابلہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اور ان کی بیٹی نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں اور کرپشن کا دور دور تک کہیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس سے زیادہ کوئی ظلم اور زیادتیکی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔