Buy website traffic cheap

جہانگیر ترین

نوازشریف کس وجہ سے لندن میں چھپ گئے ہیں، جہانگیر ترین نے نیا پنڈورہ کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہنوازشریف گرفتار ی کے ڈر سے لندن میں چھپ گیا ہے،نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار بھاگ رہے ہیں، ناراض کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا۔ لاہور میں ایک بارش نے شہباز شریف اور ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھیرو وال میں کرنل عابدکھگہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں ایک بارش نے شہباز شریف اور ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا۔ نواز شریف گرفتاری سے ڈرتا ہے اس لئے لندن جا کر چھپ گیا۔نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار اور کارکن بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پورے ملک میں کامیاب ہوگی، ناراض کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں میں جاؤں گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے مفادمیں ہرجگہ جاوں گا، شاہ محمودسیکوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں۔