Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے ایسی جگہ متقل کردیا گیا کہ لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچادیا گیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت اب سے کچھ دیر میں شروع ہو گی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ن لیگ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنسز کی سماعت کریں گے، استغاثہ کے گواہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے جبکہ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔