Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف کے لیے پارٹی صدارت دردِ سر بن گئی ، الیکشن کمیشن نے ایک اور نوٹس جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی تحریک کے نیازانقلابی کی درخواست پر سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پارٹی صدارت کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزارکا مؤقف تھاکہ چونکہ پارٹی نوازشریف کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور نوازشریف کو سپریم کورٹ نااہل قراردے چکی ہے اس لیے نااہل شخص کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی ۔ دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نوازشریف کو نو مئی کو طلب کرکے جواب مانگ لیا ہے۔