
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دستبردارہوکر بہت اچھا کیا، شعبہ وکالت کی ممتازشخصیت خواجہ حارث کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی
-
لاہور(ویب ڈیسک): سابق اٹارنی جنرل اور معروف قانون دان عرفان قادرنے کہا ہے کہ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کے مقدموں کی پیروی سے معذوری ظاہر کرکے بہت اچھا کیاہے خواجہ حارث پچھلے کچھ عرصے سے بہت دباؤ کا شکارتھے۔ وہ ایسے وکیل نہیں ہیں جو کیس چھوڑ کر بھاگ جائیں ضرور کوئی وجہ ہوگی جس کی وجہ سے دستبردارہونا پڑا۔