Buy website traffic cheap

اڈیالہ جیل

نواز شریف اور مریم نواز سے جیل میں اہم شخصیات کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کیلئے ن لیگ کی اہم شخصیات اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماﺅں کو عید کی تعطیلات کے باعث ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لہذا تمام رہنماءآج نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرینگے۔ملاقات کرنے والوں میں نواز شریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کا خاندان، مریم نواز کی بیٹی، داماد اور سمدھی شامل ہیں، اسی فہرست میں مسلم لیگ (ن) کے 47 رہنماو¿ں کے نام بھی درج ہیں جن میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ آصف، سینیٹر چوہدری تنویر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، پرویز رشید، مصدق ملک، راجہ ظفرالحق، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیر مملکت پیر امین الحسنات، مائزہ حمید اور دانیال عزیز بھی شامل ہیں۔