Buy website traffic cheap

نوازشریف

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ، ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی

نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ، ایک اور بڑی خبر سامنے آگئی
لاہور: نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو گئے ۔ سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دوحا لندن جائیں گے۔ جاتی امراءکے ایئرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور کارکنان نے نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کی جانب سے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ ہے۔ نواز شریف عید لندن میں ہی کریں گے۔ٹویٹر پر مریم نواز نے پیغام دیتے ہوے کہا کہ لندن جا رہی ہوں اور انشااللہ ایک ہفتے میں واپسی آجاوں گی،امی کو گلے لگانے کیلئے اور ملاقات کیلئے بے تاب ہوں، آپ سب سے امی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

ضرور پڑھیے:

انتخابات 2018؛ 2 ہزار368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد(یوا ین پی) ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے اور اس دوران 2 ہزار 368 امیدوار مختلف محکموں کے نادہندہ نکلے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل اورایس این جی پی ایل نے نادہندہ امیدواروں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کو بھجوانا شروع کردی ہیں۔ تینوں سرکاری اداروں کی طرف سے اب تک 2 ہزار368 نادہندہ امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کومل چکی ہیں، الیکشن کمیشن نے متعلقہ تفصیلات ریٹرننگ افسران کو بھیج دی ہیں۔اسٹیٹ بینک نے حنا ربانی کھر، فیصل واڈا، اسد اللہ بھٹو، میاں منظوروٹواورعبدالستار بچانی کوبینکوں کا ڈیفالٹرقراردیا ہے۔ قانون کے مطابق 20 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض الیکشن نہیں لڑسکتا۔ اسی طرح پی ٹی سی ایل کی طرف سے 2 ہزارامیدواروں کوڈیفالٹرقراردیا گیا۔ ان میں مراد سعید، فیصل کریم کنڈی، عبدالعلیم خان، منظوروٹو، رانا مشہود، یاسمین راشد، عظمی بخاری، بلال یاسین، سرفرازبگٹی، رانا تنویر، رانا افضال، میرظفراللہ جمالی، گلوکارجواد احمد ،حنیف عباسی اوراعجازچوہدری شامل ہیں۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ نے 268 ڈیفالٹرامیدواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہے۔ قانون کے مطابق 10 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ الیکشن نہیں لڑسکتا۔ تحریک انصاف کے پرویزخٹک 10 کروڑ65 لاکھ، اے این پی کے غلام احمد بلور 14 کروڑ 86 لاکھ، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار، این اے اٹھارہ سے حاجی دلدار خان 17 کروڑ، تحریک انصاف کے راجا راشد حفیظ 74 لاکھ، سمیع حسن گیلانی 79 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے جب کہ پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،حامد سعید کاظمی،غلام رسول کوریجا اور دیگر بھی نادہندہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے باقی ڈیفالٹرزکے نام بھی جلد مل جائیں گے ۔