Buy website traffic cheap

کارکنان

نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا،لیکن کیوں؟ دیکھئے بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان آنے کا ارادہ موخر کردیا. تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت تاحال تشویشناک ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی ابھی صحت کے حوالے سے صحیح جواب نہیں دے رہے.
مریم نواز کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتاہے اور قوم میری امی کے لئے دعا کرے جب کہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں.