Buy website traffic cheap

جعلی اکاؤنٹس

نواز شریف کی سزا معطلی، نیب نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی پر نیب نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرجاوید اقبال کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا جس میں نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں اپیل نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرنے کے حوالے سے فیصلے کی مصدقہ نقول ملنے کے بعد دائر کی جائے گی.

یہ خبر بھی پڑھیں؛ بطوررائٹرمیری ہمیشہ کوشش رہتی ہے حقائق پرمبنی کرداروںکو اسکرین پر لایا جائے،جویریہ سعود
لاہور (یواین پی ) اداکارہ و ماڈل جویریہ سعود نے کہا ہے کہ بطوررائٹرمیری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ حقائق پرمبنی کرداروںکو اسکرین پر لایا جائے۔ محبت زندگی ہے ہمارے معاشرے کی کہانی ہے اوراس میں دکھائے جانے والے کرداربھی ہماری روزمرہ زندگی کی عکاسی کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیر سے جمعہ تک آن ائیرہونے والے ڈرامے کے ناظرین کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ اسی لیے تومیں نے اڑھائی سواقساط آن ائیرہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس ڈرامے کی چارسواقساط مکمل کروں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے لیکن مجھے اس کہانی کوبڑھانے اورکرداروں کودلچسپ بنانے کیلئے بہت مزہ آرہا ہے۔ ویسے بھی یہ کام جب تک محنت اورلگن کے ساتھ ساتھ دلچسپی سے نہ کیا جائے توناظرین کا رسپانس دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن جس طرح سے پاکستان ہی نہیں دنیا بھرسے ہمیں مثبت رسپانس مل رہا ہے۔ اس کا کریڈٹ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کوجاتا ہے۔ جس کودیکھنے والے ناظرین ہمارے ڈرامے کوبھی شوق اورذوق کے ساتھ دیکھتے اورپسند کرتے ہیں۔