Buy website traffic cheap


نوجوانوں کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس نے معروف قومی کرکٹرز کی سکواڈمیں واپسی کے امکانات معدوم کردیے

لاہور(ویب ڈیسک): اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں، تاہم سلیکٹرز محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ بنایا جائے۔یہ بھی امکان ہے کہ محمد حفیظ کو زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں چانس ملے۔تاہم بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے باوجود عمر امین کا کوئی چانس نہیں ہے۔ رومان رئیس اور عماد وسیم بدستور ان فٹ ہیں جبکہ وہاب ریاض کو بھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پاکستانی ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور شعیب ملک، احمد شہزاد، عثمان شنواری، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت اور محمد نواز ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔