Buy website traffic cheap


نوویک جوکووچ نے تیسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

لاہور(ویب ڈیسک): سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دیکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیتا بلکہ یو ایساوپن ٹینس ٹورنامنٹ تیسری مرتبہ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کی۔اس طرح نوویک جوکووچ کے گرینڈ سلام جیتنے کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو آمنے سامنے تھے جس میں نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ان کی فتح کا سکور 6۔3، 7۔6(7۔4) اور 6۔3تھا۔ یہ نوویک جوکووچ کے کیریئر کا 14 گرینڈ سلام ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا جبکہ تیسرا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا۔ نوویک جوکووچ نے پہلا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2011ء4 میں جیتا، دوسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2015ء میں اور اب تیسری مرتبہ یہ گرینڈ سلام ٹائٹل 2018ء4 میں جیت کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔