Buy website traffic cheap

عید

نگران وزیراعظم کا ایسا اقدام کہ عوام کے دل جیت لئے

نگران وزیراعظم کا ایسا اقدام کہ عوام کے دل جیت لئے…..نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج صبح سوات پہنچے جہاں انھوں نے والدین کی قبروں پر حاضری دی۔ نگران وزیراعظم عمائدینِ علاقہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج صبح اپنے آبائی علاقے کے دورے پر سوات پہنچے جہاں انھوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں نگران وزیراعظم اپنے آبائی گھر روانہ ہوئے جہاں آمد پر معززین و اہل علاقہ نے ان کا استقبال کیا۔ نگران وزیراعظم علاقے کے مسائل کے حوالے سے عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

———————-

یہ‌ خبر بھی پڑھیئے
کشمیر میں موجود فورسز کس قدر ڈٹائی کے ساتھ حقوقِ انسانی کی مسلسل اور متواتر پامالیاں کررہے ہیں

۔پیپلزپولٹیکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل نے ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر میں موجود فورسز کس قدر ڈٹائی کے ساتھ حقوقِ انسانی کی مسلسل اور متواتر پامالیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اگر گولی، پلٹ اور لاٹھیوں کا کشمیریوں کو قتل کرنے کے لئے کیا جاتا تھا مگر اب گاڑیوں کا بھی استعمال ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک قیصر سمیت دو جوانوں کا قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قتل ناحق کی کسی غیرجانبدار ایجنسی کی طرف سے تحقیقات کی جائے۔ پیپلز لیگ کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد طوطا نے نوجوانوں کو کچلنا ایک نیا استعماری حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرفجنگ بندی اور بات چیت کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے وہیں دوسری طرف ان نوجوانوں کو کچلنا اب معمول بن گیا ہے۔تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے واقع کو اسرائیلی فوج کی نقالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ دور سرا ایسا واقعہ ہے۔انہوں نے قیصر کے جلوس جنازہ پر شیلنگ کو بزدلانہ اور ظالمانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور ان کی فوج کو یہ بات اچھی طرح سے یاد رکھنی چاہئے کہ ظلم و بربریت کا کوئی بھی حربہ کشمیری عوام کے عزم آزادی کو پامال نہیں کر سکتا۔ تنظیم کے ایک وفد جس میں شیخ مصعب اور ریاض احمد شامل تھے،نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔لبریشن فرنٹ (آر) کے سرپرست اعلی بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، ایڈوکیٹ ایوب راٹھور اور وجاہت بشیر قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں نوجوان کو فوجی گاڑی کے ذریعہ کچلنے اور دیگر نوجوانوں کو شدید زخمی کرنے کے واقع کو انتہائی دلدوز اور وحشیانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور اس کے مقامی حواریوں نے نوجوانوں کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔ووئس آف وکٹمزکے کوارڈی نیٹر عبدالرؤف خان نے نوہٹہ واقعہ کو انسانیت اورجمہوریت کے دعویداروں کیلئے چشم کشا قرار دیا ہے۔انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ،ایشایا واچ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی ہے۔ مسلم کانفرنس کیایک دھڑے کے چیئرمین شبیراحمد ڈار،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار ، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور حریت لیڈر غلام نبی وسیم نے ایک مشترکہ بیان میں نوہٹہ میں پیش آئے واقع کو بر بریت اور چنگیزیت قرار دیا ہے۔ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے ضلع صدر سرینگر محمدعمران ،پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اور سکریٹری جنرل آغا یعسوب الموسوی ، لبریشن فرنٹ(ح) چیئرمین جاوید احمد میراور اسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش اور سالویشن مومنٹ نے فورسز کے ہاتھوں ایک اور نہتے نوجوان کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حد درجہ افسوناک قرار دیا۔سالویشن مومنٹ کے ایک وفد نے غازی جاوید بابا کی قیادت میں نماز جنازہ میں شرکت کی