Buy website traffic cheap

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان ہوگیا، ایسی شخصیت نگران وزیراعلیٰ مقرر جو چیف جسٹس پاکستان سے ببانگِ دہل ناراضگی کا اظہار کرچکی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کھوسہ کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مقررکردیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ دوست پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سینئر جج کے عہدے سے حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ یہ اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں سپریم کورٹ کی جانب سے روایتی فل ریفرنس لینے سے انکارکردیا تھاذرائع نے اس وقت دعوٰ ی کیا تھاکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے ان سے فل ریفرنس میں کی جانیوالی تقریر کا مسودہ مانگا تھا تبھی انہوں نے ناراض ہوکر فل ریفرنس لینے سے معذرت کی تھی۔ لیکن بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے ان خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھاکہ دوست محمد کھوسہ ان کے بھائی ہیں اور وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق نہ ہونے اور بعد میں پارلیمانی کمیٹی میں بھی ناکامی کے بعد انہیں مقررکیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا نام اپوزیشن کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔