Buy website traffic cheap

حلف

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے یوٹرن کا سلسلہ جاری، کمزورفیصلہ سازی کی قوت بے نقاب

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متوقع امیدواروں کے ناموں پر یوٹرن لینے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ امر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پارٹی میں کس قدر تقسیم اور فیصلہ سازی کی قوت کتنی کمزور ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے سابق چیف سیکرٹری ناصر کھوسہ کا نام دیا جس پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا لیکن بعد میں یوٹرن لیکر نام واپس لے لیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے محمودالرشید نے حسن عسکری اور اوریا مقبول جان کے نام میڈیا پر بتائے کہ انہوں نے چیئرمین سے مشاورت کرکے تجویز کیے ہیں لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے اوریا مقبول کی جگہ ایاز امیر کا نام دیدیا۔