Buy website traffic cheap

نگران وفاقی کابینہ

نگران وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید دوبڑی شخصیات کو نگران وزیر بنادیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے ایک بار پھر نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کردی ہے۔ کابینہ میں مزید دو نئے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم لودھی اور میاں مصباح الرحمن نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ صدرِ پاکستان ممنون حسین نے وزاء سے حلف لیا ۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک بھی موجودتھے۔