Buy website traffic cheap

پٹرول

نگراں حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لاہور (ویب ڈیسک) نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں‌ 7 روپے 54 پیسے اضافہ کردیا. تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس کا فوری نفاذ بھی کردیا گیا ہے. جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.