Buy website traffic cheap

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل

نیب کا سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکے گھر پر چھاپہ، دولیپ ٹاپس، پانچ موبائل فونز، بلیک بیری اور تیس یوایس بیز برآمد

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیوروکی ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکے گھر چھاپہ ماراہے اور تلاشی کے دوران دولیپ ٹاپس، پانچ موبائل فونز ، بلیک بیری کا پاسورڈ اور تیس یوایس بیز اور اس کے علاوہ قومی سلامتی کے متعلق ان کے گھر اہم دستاویز بھی ملی ہیں. احتساب عدالت نے فوادحسن فوادکو جمعہ کے روز چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطورسیکرٹری برائے عملدرآمد آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں من پسند افرادکو ٹھیکہ دیا.