Buy website traffic cheap


(ن) لیگ ، پی پی پی اورپی ٹی آئی کی قیادت دہشتگردوں‌ کے نشانے پر

(ن) لیگ ، پی پی پی اورپی ٹی آئی کی قیادت دہشتگردوں‌ کے نشانے پر…………..نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا ہے ،دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ جن سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ان میں (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی اعلٰی قیادت بھی شامل ہے۔

——————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

میانوالی،ڈی سی آفس کمیٹی روم میں انتخابی ضا بطہ اخلا ق کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کا انعقاد
میانوالی—-=- ڈی سی آفس کمیٹی روم میں انتخابی ضا بطہ اخلا ق کے حوالہ سے خصوصی اجلاس کا انعقاد ۔ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شیراز کیا نی،ڈپٹی کمشنر زاہد اقبال اعوان ، ڈی پی او سید کر ار حسین ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شا ہد اسلام ، ضلع میانوالی سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیداوران و نما ئندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر/ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج محمد شیراز کیا نی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع میانوالی میں منصفانہ ، پرا من آزادانہ اور شفاف الیکشن کے انعقادکیلئے تما م انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی میں پو لنگ اسٹیشن کی سو فیصد انسپکشن اور ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخا بی امیدواران ضلع میں استقرار امن و اما ن کیلئے الیکشن انتظامیہ ، ضلعی انتظامیہ اورپو لیس سے مکمل تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی سکر یسی اور ریسپکیٹ کو یقینی بنا نا اور پر امن الیکشن کا انعقاد ہماری ذمے داری ہے اور گارنٹی دیتا ہوں کہ انشا ء اللہ اس کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز اور انتخا بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہم بلا تفریق کا روائی کر یں گے اور انتخا بی ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امید وار نا اہل بھی ہو سکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر زاہد اقبال اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تما م امیدوار ان الیکشن کمشن اور حکو مت پاکستان کی جاری کر دہ ہدایات پر مکمل پا بندی کریں ۔انہوں نے کہا کہ انتخا بی ضا بطہ اخلاق پر ضلعی انتظامیہ اور میانوالی پو لیس سختی سے عملدآمد کو یقینی بنا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے امیدواران ، پو لنگ ایجنٹ ، سپورٹر انتظامیہ سے تعاون کر یں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اگر کو ئی سرکاری ملا زم کسی قسم کی سیا سی سر گر میوں میں ملوث پا یا گیا تو اسے فوری سرنڈر کر دیا ئے گا ۔اور اس کے خلاف حسب ضا بطہ کاروائی بھی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔انہوں نے کہا کہ امیدواران اپنی انتخا بی مہم میں اخلاق کا دامن تھا مے رکھیں اور تقاریر میں مخالفین کے خلاف غیر شائستہ زبا ن استعمال نہ کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخا بی مہم میں ہو رڈنگز ، بل بورڈز ، وال چاکنگ اورپینا فلیکسز ( ہر قسمی سائز ) پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی پر کاروائی ہو گی جبکہ انتخا بی ضا بطہ اخلاق میں دیئے گئے پو سٹرز ، بینرز ، پمفلٹس اور پور ٹریٹ کے سائز سے تجاوز پر بھی کاروائی ہو گی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر غلا م مر تضیٰ نے امیدواروں کو الیکشن کمشن کے جاری کر دہ انتخابی ضا بطہ اخلاق پڑھ کر سنایا جبکہ تما م امیدواروں میں انتخا بی ضا بطہ اخلا ق کی کا پیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کسی بھی فرد کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی اور لااینڈ آرڈر کو بر قرار رکھنے کیلئے بلا تفریق قانو ن کی پا سداری کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی قبائلی روایات کا حا مل ضلع ہے اور اس ضلع کے لوگوں نے ہر اہم موقع پر رواداری اور ہم آہنگی کا مظا ہر ہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ بے جااستعمال ، ہو ئی فائر نگ ، وال چاکنگ ، پو لنگ اسٹیشن کے ایر یا میں غیر ضروری اجتماع اورپولنگ اسٹیشن کے ایریا میں جیت کی خو شی منا نے پر مکمل پا بندی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر بھی سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میانوالی میں انتخا بات کے پر امن ، آزادانہ ، غیر جا نبدرانہ اور شفاف انعقاد کیلئے بلا امتیاز قانو ن کی پا سداری کو یقینی بنا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ امیدواران اس سلسلہ میں تعاون کر یں اور ووٹرز اور سپورٹرز کو بھی انتخا بی ضا بطہ اخلاق پر عملدرآمد اور ضا بطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت عائد پا بندی پر عملدآمد کی تلقین کریں ۔