Buy website traffic cheap

شہباز شریف

ن لیگ عوام کی خدمت کا پرچم لے کر انتخابی میدان میں اترے گی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کےں۔وزرائ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اظہار اعتمادکرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب سنواراہے اور شہباز شریف ہی پاکستان سنوارےں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات جی لگا کر کام کیااورترقی و خوشحالی پاکستان بھر میں پنجاب کی پہچان بن چکی ہے۔ پنجاب میں میگاپراجیکٹس سے شہروں کا نقشہ بدل چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں کا معیار اور جدید طبی سہولیات کسی اعلیٰ ہسپتال سے قطعاً کم نہیں۔پنجاب میں ہیلتھ کلچر بدل چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر کے ضلعی ہسپتالوں میں تمام مریضوں کے میڈیکل ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کا پرچم لےکر انتخابی میدان میں اترے گی۔انہوںنے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی، شہروں اور دیہات میں ترقیاتی پراجیکٹس لائے۔ الیکشن میں سر اٹھا کر حصہ لیں گے۔ عوام دھرنا پارٹی اور ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام کی خدمت کرنےوالوں میں فرق خوب جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میںصوبائی وزےر ہائر اےجوکےشن رضا علی گےلانی، رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان تمن، رشےد احمد خان،شہزادی عمر زادی ٹوانہ، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد سعید خان، فیضان خالد ورک، ملک علی عباس کھوکھراورراﺅ کاشف رحیم خان شامل تھے۔