Buy website traffic cheap


ن لیگ کو بہت بڑاجھٹکا، عدالت نے نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدرکی سزاؤں کو جائز قراردیکر درخواستیں مستردکردیں

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف ودیگر کی سزاوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاوں کو درست قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ودیگر کی سزاوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 روزبعد غیر موثر ہو گیا تھا۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ18ویں ترمیم کے بعد بھی نیب آرڈیننس اپنی جگہ موجود ہے .لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ودیگر کی سزاوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہو نے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاوں کو درست قرار دیدیا۔