Buy website traffic cheap


ن لیگ کو صدارتی اںتخاب میں بہت بڑاجھٹکا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم ترین رہنماء کی رکنیت معطل کردی

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل کردی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمشن کے مطابق اسحاق ڈار کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی ہے جس کے بعد اب وہ سینٹ کے رکن نہیں رہے۔ یادرہے کہ نئے صدر مملکت کے لیے آج پاکستان میں پولنگ جاری ہے اور ہرسینیٹر کا ایک ووٹ ہوتا ہے لیکن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی رکنیت معطل ہونے سے مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ کم ہوگیا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسحاق ڈار بیرون ملک موجود ہیں اور ان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پاکستان آمد کا بھی کوئی امکان نہیں تھا۔